0
Friday 19 Dec 2014 20:08

ڈی آئی خان، ڈی ایچ کیو زنانہ میں ڈاکٹروں کی غفلت سے تین نومولود جاں بحق

ڈی آئی خان، ڈی ایچ کیو زنانہ میں ڈاکٹروں کی غفلت سے تین نومولود جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زنانہ میں تین معصوم بچے چلڈرن وارڈ میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ بچوں کی ہلاکت پر ان کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔ بچوں کے ورثاء کے مطابق زنانہ ہسپتال ڈیرہ میں ڈاکٹروں کی طرف سے بروقت طبی امدادنہ ملنے کے باعث فوت ہوگئے۔ جسکے بعد بچوں کے ورثاء مشتعل ہو گئے، اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے توڑ دیئے۔ مشتعل افراد نے روڈ کو بھی بلاک کر دیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مشتعل افراد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کریم شاہ اور ہسپتال کے عملے کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کے مطابق زنانہ ہسپتال میں اس سے قبل بھی پانچ بچوں کی اموات طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہو چکی ہے۔ مذکورہ واقعہ بھی ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ جب بچوں کی اموات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں نے ایم ایس کا موقف جاننے کی کوشش کی، تو ایم ایس ڈاکٹر کریم شاہ میڈیا کے نمائندوں پر برس پڑے اور میڈیا کے نمائندوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ تین بچوں کی ہلاکت کوئی اتنا بڑا واقعہ نہیں ہے اور آپ لوگ جو کچھ لکھنا چاہتے ہیں، لکھیں۔ ایم ایس نے ہونے والی ہلاکتوں پر موقف دینے سے صاف انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہسپتال میں پانچ بچوں کی اموات ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہو چکی ہیں، اور من پسند افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر سنگین معاملہ کو دیا دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا، صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی فوری طور پر اعلٰی سطحی انکوائری ہونی چاہئے اور اس کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 426818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش