0
Saturday 20 Dec 2014 10:43

خیبرایجنسی، وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری،21دہشتگرد ہلاک

خیبرایجنسی،  وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری،21دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں فورسز کی کارروائی میں 21دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ہیں ۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے7ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 21دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے 7ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں ۔ مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 426909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش