0
Wednesday 3 Nov 2010 10:53

چین پاکستان کے بجائے بھارت سے تعلقات بڑھائے،امریکا

چین پاکستان کے بجائے بھارت سے تعلقات بڑھائے،امریکا
 نئی دلی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی ادارے نیشنل کمیٹی آن یو ایس۔چائنا ریلیشنز کے ڈائریکٹر چینگ لی نے خبردار کیا ہے کہ چین کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ چین بھارت سےتعلقات بڑھائے اور پاکستان سے حد میں رکھے۔نئی دلی میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس کے زیر اہتمام امریکا بھارت اسٹرٹیجک ڈائیلاگ پر مذاکراے سے خطاب کرتے ہوئے لی کا کہنا تھا اگر چین چاہتا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کی جانب سے تنہائی کا شکار نہ ہو تو اسے اپنی جارحانہ پالیسیاں ترک کرنا ہونگی۔چینگ لی کے مطابق موجودہ جارحانہ پالیسیوں کو عالمی برادری اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی۔اس لیے چین بھارت جیسی ابھرتی ہوئی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے۔ ساتھ ہی پڑوسی ملکوں کو جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی سے باز رہے۔کیونکہ اسی میں چین کا مفاد ہے۔لی نے چین کو بھارت کے مقابلے معاشی ترقی میں پندرہ سے بیس سال آگے۔لیکن سیاسی نظام کے لحاظ سے جمہوریت کی کمی کو چین کی سب سے بڑی خامی قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 42693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش