QR CodeQR Code

عبدالحکیم، سانحہ پشاور کے خلاف آئی ایس او کی احتجاجی ریلی، دیگر شیعوں تنظیموں کی بھی شرکت

20 Dec 2014 13:50

اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم دہشت گردی کے معاملے میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فوج آخری دہشت گرد تک کاروائی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیسن پاکستان ملتان ڈویژن یونٹ عبدالحکیم کے زیر اہتما سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بچوں بزرگوں اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بچوں نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر طالبان کے خلاف اور پاکستان آرمی کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی دربار گیٹ سے شروع ہو کر غوثیہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا سے علامہ ارشد شمسی، اعجاز مومن، مختارحسین اور جواد حیدر جوئیہ نے خطاب کیا۔ ریلی میں دیگر شیعہ تنظیموں کے رہنمائوں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے آخر میں شہدائے پشاور کے بلندی درجات اور زخمیوں کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 426937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426937/عبدالحکیم-سانحہ-پشاور-کے-خلاف-آئی-ایس-او-کی-احتجاجی-ریلی-دیگر-شیعوں-تنظیموں-بھی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org