QR CodeQR Code

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جنرل راحیل شریف

20 Dec 2014 16:09

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز سے ملاقات بھی کی اور انکی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ ان کا کہنا ہے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کا عزم آسمان سے بھی بلند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کا عزم آسمان سے بھی بلند ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گذشتہ روز اپنے دورہ خیبر ایجنسی کے دوران اگلے مورچوں پر مصروف عمل جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشن کی اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ ان کا کہنا ہے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کا عزم آسمان سے بھی بلند ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کمانڈوز سے بات چیت کے دوران ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاک سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 426999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426999/دہشتگردوں-کے-مکمل-خاتمے-تک-چین-سے-نہیں-بیٹھیں-گے-جنرل-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org