QR CodeQR Code

سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں ریڈیو پاکستان اسکردو کی جانب سے شمعیں روشن

20 Dec 2014 17:01

اسلام ٹائمز: تقریب میں شپداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مقررین کہا کہ اب پوری قوم متحد سے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے یک جان ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں اور ان سے عقیدت کے اظہار کے لئے ریڈیو پاکستان اسکردو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شمعیں روشن کیں۔ شمع رون کرنے کی تقریب میں ریڈیو پاکستان اسکردو کی سٹین ڈائیرکٹر کے علاوہ تمام ملازمین نے شرکت کی۔ قبل ازیں ریڈیو پاکستان اسکردو کی خصوصی ٹرانسمین میں تاثرات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسکردو عابد علی، صدر پریس کلب محمدحسین آزاد، پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج اسکردو شاہد نور، پرنسپل آرمی پبلک سکول نصیر احمد، سیکشن انچارج پروین بانو اور دیگر نے کہا کہ سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان افراد نے سانحہ پشاور کے شہداء سے مکمل عقیدت کا جبکہ ان کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب پوری قوم متحد سے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے یک جان ہو گئی ہے۔ ریڈیو پاکستان اسکردو نے اس سانحے کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتمام کیاجن میں رفت آمیز پروگراموں کی نشریات سامعین نے سنیں۔


خبر کا کوڈ: 427004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427004/سانحہ-پشاور-کے-شہداء-کی-یاد-میں-ریڈیو-پاکستان-اسکردو-جانب-سے-شمعیں-روشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org