QR CodeQR Code

داعش زہریلے مادوں کے استعمال میں ملوث ہو سکتا ہے، روس

20 Dec 2014 17:24

اسلام ٹائمز: کیمائی ہتھیاروں سے متعلق شام کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے روس نے کہا ہے کہ مذکورہ معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور یہ کہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق تنظیم اس پر ضروری توجہ دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ پندرہ دسمبر کو دمشق انتظامیہ نے کچھ اہم معلومات کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق تنظیم کے حوالے کر دیں، جن سے واضح ہوتا ہے کہ شام میں کچھ صنعتی ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق ان مقامات پر زہریلے مادے موجود ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ نے دمشق انتظامیہ کے اس قدم کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ شام کے حکام نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق کنوینشن پر عمل درآمد کی خاطر عالمی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مذکورہ معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور یہ کہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق تنظیم اس پر ضروری توجہ دے گی۔


خبر کا کوڈ: 427007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427007/داعش-زہریلے-مادوں-کے-استعمال-میں-ملوث-ہو-سکتا-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org