0
Saturday 20 Dec 2014 18:26

شیعہ رہنما عباس شاہ کا قتل پیپلز پارٹی حکومت کی نا اہلی ہے، ایم ڈبلیو ایم سندھ

شیعہ رہنما عباس شاہ کا قتل پیپلز پارٹی حکومت کی نا اہلی ہے، ایم ڈبلیو ایم سندھ
اسلام ٹائمز۔ خیرپور کے نواحی علاقے پریالومیں کالعدم تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے فعال شیعہ رہنما اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کے رکن سید عباس شاہ کو بے دردی سے شہید کردیا، عباس شاہ کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ نشان حیدر ساجدی نے کہا ہے کہ خیرپور تکفیری دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، بارہا سندھ حکومت کو خیرپور کی حساسیت اور تکفیری عناصر کی بڑھتی ہوئی فعالیت سے آگاہ کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

انہوں نے کہا کہ عباس شاہ کا قتل خیرپور میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، پہلے بھی بے شمار جوان، علماء، اکابر تکفیری دہشت گردوں کی بھینٹ چڑ ھ چکے ہیں۔ رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلایا جائے اور وزیرستان کی طرح سندھ کی سرزمین کو بھی ان تکفیری جماعتوں کی دہشت گردی سے نجات دلائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 427033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش