0
Saturday 20 Dec 2014 21:21

ناراضگی کا سوچ بھی نہیں سکتے، مخدوم امین فہیم اب بھی پیپلز پارٹی کے صدر ہیں، راجا پرویز اشرف

ناراضگی کا سوچ بھی نہیں سکتے، مخدوم امین فہیم اب بھی پیپلز پارٹی کے صدر ہیں، راجا پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی کے صدر ہیں، ان کی پارٹی سے ناراضی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ راجہ پرویز اشرف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کراچی میں مخدوم امین فہیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ امین فہیم کی پارٹی سے کوئی ناراضی نہیں، ہم شادی کی تقریب میں کراچی آئے تھے، سیاسی لوگوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، امین فہیم نے پرویز مشرف سے ملاقات کھلے عام کی، چھپ کر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے حکومت کو ہر سطح پر مدد کی، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ناراضی کی باتیں بھی بے بنیاد ہیں، خبر سے پہلے تصدیق کر لی جائے، ان کی سابق صدر مشرف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، امین فہیم پارٹی صدر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 427077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش