0
Sunday 21 Dec 2014 18:09

پارا چنار، ریاض حسین بنگش کی سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے طلباء کے لواحقین سے تعزیت

پارا چنار، ریاض حسین بنگش کی سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے طلباء کے لواحقین سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کرم ایجنسی کے سیکرٹری جنرل ریاص حسین بنگش نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے پارا چنار کے طلباء ندیم عباس، ابرار حسین اور عمران علی کے گھروں میں جاکر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ ریاض حسین نے پارا چنار کے گاوں شلوزان کے 10ویں جماعت کے شہید ندیم عباس کے گھر جا کر ان کے والد سے تعزہت کی اور اپنے تاثرات میں انہوں نے کہا کہ شائد پاکستان کی تاریخ میں ایسی درندگی کا واقعہ پیش آیا ہو، ہم مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں، انہوں نے ندیم عباس کے حوالے سے کہا کہ واقعی آپ کا بیٹا انتہائی ہی قابل اور ذہین تھا، مگر خدا نے آپ کے بیٹے کی قربانی قبول کی، آپ کو اس پر فخر کرنا چاہئے۔ اس موقع پر ریاض حسین نے دیگر شہداء کے گھروں میں جاکر ان سے بھی تعزہت کی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ شہید عمران علی کے والدین کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں سے اپنے شہید بیٹے کی مبارک باد وصول کر رہے ہیں، ہم پاک فوج کو بتانا چاہتے ہیں ہمارے 2 بیٹے اور ہیں، اگر ان کی بھی ضرورت ہو تو ہم پیش کر ینگے، ان کے ان الفاظ نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 427131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش