0
Sunday 21 Dec 2014 15:12

داعش نے اپنے 100غیر ملکی ساتھیوں کو قتل کر دیا

داعش نے اپنے 100غیر ملکی ساتھیوں کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شام اور عراق میں برسرپیکار داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے اپنے ہی 100 غیرملکی ساتھیوں کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے، داعش نے شام کے شہر رقہ میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اپنے ہی 100 غیر ملکی ساتھی جنگجوؤں کو قتل کر دیا ہے۔ داعش کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب دولت اسلامیہ گروپ نے ایک شامی باشندے کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا، جس پر سرکاری فوج کے حملے کیلئے ٹریکنگ آلات نصب کرنے کا الزام تھا۔ جہادی گروپ نے ایک قیدی کی فوٹیج جاری کی ہے، جسے ایک ہجوم کے سامنے پھانسی پر لٹکایا جا رہا ہے تاہم وڈیو کو ایک پوائنٹ پر جان بوجھ کر روک دیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 427185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش