QR CodeQR Code

افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی کیفیصلے کیبعد جعلی شناختی کارڈز کیحصول میں تیزی

21 Dec 2014 18:18

اسلام ٹائمز: سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حساس اداروں نے افغان سیکرٹریٹ سے مہاجرین کا مکمل ریکارڈ بھی منگوا لیا ہے، جس کے بعد خیبر پختونخوا کے مہاجرین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کی جانب سے سانحہ پشاور کے بعد افغان مہاجرین کی مرحلہ واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس پر عملدرآمد کے لیے حساس اداروں نے افغان سیکرٹریٹ سے مہاجرین کا مکمل ریکارڈ بھی منگوا لیا ہے۔ اس حکومتی فیصلے کے بعد پاکستان میں موجود افغان مہاجرین بالخصوص جو خیبرپختونخوا میں مقیم ہیں، میں سخت کھلبلی مچی ہوئی ہے، اور یہ مہاجرین جعلی پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حساس اداروں کی جانب سے افغان سیکرٹریٹ سے مہاجرین کا ڈیٹا منگوائے جانے کے بعد وہ مہاجرین زیادہ پریشان ہیں، جنہوں نے پہلے ہی جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈز حاصل کئے اور ان پر بڑے پیمانے پہ جائیدادیں بھی خرید رکھی ہیں۔ اس طرح کئی مہاجرین نے ان جعلی شناختی کارڈز کی بنیاد پر پاکستانی پاسپورٹس حاصل کرکے مختلف ویزجات کیلئے بھی اپلائی کیا ہوا ہے۔ حکومتی فیصلے کا جہاں پاکستانی عوام خیر مقدم کررہے ہیں، وہیں جعلسازی کے ذریعے شہریت حاصل کرکے جائیدادیں اور کاروبار کرنے والے افغانی سخت تذبذب کا شکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 427248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427248/افغان-مہاجرین-کی-مرحلہ-وار-واپسی-کیفیصلے-کیبعد-جعلی-شناختی-کارڈز-کیحصول-میں-تیزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org