QR CodeQR Code

پشاور، ملی یکجہتی کونسل کے رہنماوں کا آرمی پبلک اسکول کا دورہ اور زخمیوں کی عیادت

21 Dec 2014 21:11

اسلام ٹائمز: وفد میں صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، لیاقت بلوچ، علامہ محمد امین شہیدی، فرید پراچہ، پیر شکور نقشبندی، علامہ محمد رمضان توقیر اور مولانا عبدالاکبر چترالی شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی اور صوبائی رہنماوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہونے والے طباء کی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عیادت کی، اور دہشتگردی کی کارروائی سے متاثرہ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، لیاقت بلوچ، علامہ محمد امین شہیدی، فرید پراچہ، پیر شکور نقشبندی، علامہ محمد رمضان توقیر اور مولانا عبدالاکبر چترالی شامل تھے، ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمی طلباء کی عیادت کی، اور ان کی خیریت دریافت کی، وفد نے زخمی طلباء کے حوصلہ کو سراہا اور دہشتگردی کی اس بدترین کارروائی کی مذمت کی، بعدازاں وفد نے آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کا بھی دورہ کیا، اور دہشتگردی سے متاثرہ اسکول کے تمام حصوں کا دورہ کیا، ملی یکجہتی کونسل کے رہنماوں نے اس موقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 427283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427283/پشاور-ملی-یکجہتی-کونسل-کے-رہنماوں-کا-ا-رمی-پبلک-اسکول-دورہ-اور-زخمیوں-کی-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org