QR CodeQR Code

اورنگی ٹاﺅن میں جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا زرملک پر قاتلانہ حملہ

22 Dec 2014 16:16

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق مولانا زرملک پر حملہ کرنے والوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول ملے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا زرملک پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم پی آر کالونی میں موٹر سائیکل سواروں نے جی یو آئی کے مقامی رہنما مولانا زرملک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مولانا زرملک کو چار گولیاں لگی ہیں اور ان کا آپریشن جاری ہے۔ جے یو آئی سندھ کے نائب صدر قاری عثمان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا زرملک جے یو آئی اورنگی ٹاﺅن کے جنرل سیکرٹری ہیں انہیں چھ گولیاں لگی ہیں۔ پولیس کے مطابق مولانا زرملک پر حملہ کرنے والوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول ملے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 427427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427427/اورنگی-ٹاﺅن-میں-جے-یو-آئی-کے-مقامی-رہنما-مولانا-زرملک-پر-قاتلانہ-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org