0
Monday 22 Dec 2014 16:16

اورنگی ٹاﺅن میں جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا زرملک پر قاتلانہ حملہ

اورنگی ٹاﺅن میں جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا زرملک پر قاتلانہ حملہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا زرملک پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم پی آر کالونی میں موٹر سائیکل سواروں نے جی یو آئی کے مقامی رہنما مولانا زرملک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مولانا زرملک کو چار گولیاں لگی ہیں اور ان کا آپریشن جاری ہے۔ جے یو آئی سندھ کے نائب صدر قاری عثمان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا زرملک جے یو آئی اورنگی ٹاﺅن کے جنرل سیکرٹری ہیں انہیں چھ گولیاں لگی ہیں۔ پولیس کے مطابق مولانا زرملک پر حملہ کرنے والوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول ملے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 427427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش