QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا دوہرا معیار، ملک اسحاق کی نظربندی ختم

22 Dec 2014 17:48

اسلام ٹائمز: کالعدم جماعت لشکر جھنگوی کے سربراہ کو سخت سکیورٹی میں لاہور ہائی کورٹ پیش کیا گیا جہاں پنجاب حکومت کے وکیل کی جانب سے عدم مخالفت پر 3 رکنی نظر ثانی بورڈ نے ملک اسحاق کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی نظر بندی کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے 3 رکنی نظر ثانی بورڈ کے سامنے ملک اسحاق کو بھاری سکیورٹی میں لا کر پیش کیا گیا۔ ہائی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ کے سامنے دوہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی  جانب سے کوئی مخالفت نہیں کی گئی جس کے باعث 3 رکنی نظر ثانی بورڈ نے کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ کی نظربندی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ملک اسحاق کے خلاف درج مقدمات کی قانون کی مطابق سماعت کی جائے۔ ملک اسحاق کو ملتان سے سخت سکیورٹی میں لاہور ہائی کورٹ لایا گیا تھا اس موقع پر ہائی کورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ملک اسحاق کو جس 3 رکنی نظرثانی بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا عدالت نے ان ججز کے نام سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کئے۔


خبر کا کوڈ: 427447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427447/پنجاب-حکومت-کا-دوہرا-معیار-ملک-اسحاق-کی-نظربندی-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org