QR CodeQR Code

ملتان، پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پاک آرمی کے حق میں ریلی، قاتلوں کی پھانسی کا مطالبہ

22 Dec 2014 20:48

اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک ملتان کے صدر یاسر ارشاد کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اس وقت ملک کی جغرافیائی اور اندرونی جنگ میں مصروف ہے، آج ہر پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اپیل پر ملتان میں پاک آرمی کی حمایت اور دہشتگردی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز چوک گھنٹہ گھر سے ہوا جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پہنچی۔ ریلی میں مرد، خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک آرمی کے حق میں اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی میں شریک بچوں نے بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر آرمی پبلک سکول کے بچوں کی تصاویر بنی ہوئی تھیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک ملتان کے صدر یاسر ارشاد کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اس وقت ملک کی جغرافیائی اور اندرونی جنگ میں مصروف ہے، آج ہر پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ریلی سے منہاج القرآن ملتان کے صدر میجر (ر) محمد اقبال چغتائی، رائو عارف رضوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 427457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427457/ملتان-پاکستان-عوامی-تحریک-کے-زیراہتمام-پاک-آرمی-حق-میں-ریلی-قاتلوں-کی-پھانسی-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org