0
Monday 22 Dec 2014 21:56

کراچی، الآصف اسکوائر میں پولیس مقابلے میں القاعدہ اور تحریک طالبان کے 13 دہشتگرد ہلاک

کراچی، الآصف اسکوائر میں پولیس مقابلے میں القاعدہ اور تحریک طالبان کے 13 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر میں پولیس مقابلے میں القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک مبینہ خود کش حملہ آور کو گرفتار بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے الآصف سکوائر پر چھاپہ مارا، جس کے بعد وہاں موجود دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے کے بعد علاقہ گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا جبکہ علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی راﺅ انوار نے میڈیا کو بتایا کہ حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جبکہ تمام دہشتگرد پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔

ایس ایس پی راؤ انوار نے بتایا کہ تمام دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے لیس تھے، جبکہ ان کے پاس دستی بم، جدید اسلحہ اور بارودی مواد موجود تھا اور وہ مورچہ بند فائرنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جس وقت چھاپہ مارا گیا اس وقت کالعدم دہشتگرد جماعت تحریک طالبان خان زمان گروپ کا اجلاس جاری تھا، جبکہ مارے جانے والے 13 دہشت گردوں میں سے 6 کا تعلق القائدہ جبکہ 7 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ ایس ایس پی راﺅ انوار نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گرد دستی بم اور فائرنگ سے پولیس پر حملہ کر رہے تھے، لیکن پولیس نے ان کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مبینہ خود کش بمبار کو بھی گرفتار کر لیا ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 427509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش