0
Tuesday 23 Dec 2014 00:58

سانحہ پشاور کیخلاف ڈی آئی خان میں لیبر یونین کی احتجاجی ریلی

سانحہ پشاور کیخلاف ڈی آئی خان میں لیبر یونین کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں لیبر یونین کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کیخلاف واپڈا ہاؤس سے مسلم بازار چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مسلم بازار چوک پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہو گئی۔ اس موقع پر آل ایمپلائز کوآرڈنیشن کونسل کے صدر فدا حسین بلوچ، جنرل سیکرٹری رضاء اللہ ظفری، ایپکا کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرؤف، پیرا میڈیکس کے صدر عبدالغفور نے ریلی کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ سانحہ پشاور کے خلاف احتجاج کرنے والے لیبر یونین کے افراد نے شہدائے پشاور کو سلام، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، دہشتگردی مردہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر شرکاء نے سانحہ پشاور کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف ہے۔ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر دیا ہے۔ قوم مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائیگی۔ ان کا خون ضرور رنگ لائیگا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور شہداء بچوں کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی گئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 427549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش