QR CodeQR Code

دہشتگردی کی اتنی بڑی کارروائی کے بعد پشاور میں آپریشن نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، علامہ وحید کاظمی

23 Dec 2014 11:14

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پر پوری قوم اب تک سوگ اور غم کی کیفیت سے نہیں نکل پائی، اس سانحہ کے بعد پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وطن عزیز کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی اتنی بڑی کارروائی کے باوجود پشاور میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر اور قابل تشویش ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد سزائے موت کے منتظر مجرموں کو پھانسی کی سزائیں دینا اور ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کارروائیاں خوش آئند ہیں، تاہم جس شہر میں دہشتگردی کی اتنی سفاکانہ اور ظالمانہ کارروائی کی گئی وہاں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن نہ کیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور پر پوری قوم اب تک سوگ اور غم کی کیفیت سے نہیں نکل پائی، اس سانحہ کے بعد پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وطن عزیز کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے، لہذا مرکزی حکومت بلخصوص اور پی ٹی آئی کی صوبائی بھی اس حوالے سے اپنا مثبت رول ادا کرے اور دہشتگردوں کو چھپنے یا بھاگنے کا موقع بھی فراہم نہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 427573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427573/دہشتگردی-کی-اتنی-بڑی-کارروائی-کے-بعد-پشاور-میں-ا-پریشن-نہ-ہونا-سمجھ-سے-بالاتر-ہے-علامہ-وحید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org