QR CodeQR Code

غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کو کام سے روک دیا گیا

23 Dec 2014 11:29

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ ۲۱ نومبر کو خصوصی عدالت نے استغاثہ کو سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرقانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی شریک ملزم کی حیثیت سے شامل کرکے ترمیمی درخواست داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس اطہر من اللہ نے شوکت عزیز، زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلا کے علاوہ خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم بھی موجود تھے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلا کا موقف سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ درخواستیں قابل سماعت ہیں اور کیا دیگر افراد کو مقدمے میں ملزم کی حیثیت سے شامل کرنا خصوصی عدالت کے اختیار میں نہیں تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کو درخواستوں سے متعلق فیصلے تک کام کرنے سے روک دیا ہے ، کیس کی سماعت ۳ فروری سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

واضح رہے کہ ۲۱ نومبر کو خصوصی عدالت نے استغاثہ کو سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرقانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی شریک ملزم کی حیثیت سے شامل کرکے ترمیمی درخواست داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 427576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427576/غداری-کیس-کی-سماعت-کرنیوالی-خصوصی-عدالت-کو-کام-سے-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org