QR CodeQR Code

انسداد پولیو ٹیموں اور رضاکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، کمشنر کراچی

23 Dec 2014 12:02

اسلام ٹائمز: 11 حساس یونین کونسلوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کے دوران 2 دن میں ایک لاکھ 30 ہزار 463 بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ 2 دن کا ہدف ایک لاکھ 47 ہزار 399 مقرر تھا، ہدف کے مطابق 16936 بچے حفاظتی خوراک پینے سے رہ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی 11 حساس یونین کونسلوں میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے 2 روز مکمل ہوگئے ہیں، مہم منگل کو بھی جاری رہے گی۔ 11 حساس یونین کونسلوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کے دوران 2 دن میں ایک لاکھ 30 ہزار 463 بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ 2 دن کا ہدف ایک لاکھ 47 ہزار 399 مقرر تھا، مہم میں پہلے روز 57435 بچوں کو قطرے پلائے گئے، مجموعی طور پر پہلے دن 93 فیصد ہدف مکمل کیا گیا، دوسرے دن 85731 بچوں کا ہدف مقرر تھا، جن میں سے 73028 بچوں کو قطرے پلائے گئے، دوسرے دن ہدف 89 فیصد حاصل کیا گیا، ہدف کے مطابق 16936 بچے حفاظتی خوراک پینے سے رہ گئے ہیں۔ 5 روزہ انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 13 ہزار 710 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کمشنر کراچی کو پیش کی گئی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی بہتر رہی ہے، انکاری والدین کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو ٹیموں اور رضاکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 427579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427579/انسداد-پولیو-ٹیموں-اور-رضاکاروں-کو-مکمل-تحفظ-فراہم-کیا-جائے-کمشنر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org