0
Tuesday 23 Dec 2014 19:18

سزائے موت کے قیدیوں کو بلا تاخیر پھانسی دی جائے، تہور حیدری

سزائے موت کے قیدیوں کو بلا تاخیر پھانسی دی جائے، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی او پاکستان تہور حیدری پشاور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ تہور حیدری اپنے وفد کے ہمراہ پشاور میں آرمی پبلک سکول بھی گئے جہاں انہوں نے سکول میں دہشت گردوں کے بربریت کے نشانات دیکھے اور ہسپتال میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کے ساتھ اس عزم کو دہرایا کہ ہم ان قربانیوں اور مشکلات سے گھبرانے والے نہیں۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں دورہ پشاور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم پختہ اور بلند ہے، پاکستان میں علم دشمن عناصر کے خلاف طلباء کی جدوجہد جاری رہے گی اور اس ارض وطن سے حیوان صفت عناصر کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے شہداء کے ورثاء سے بھی ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیم دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، معصوم طلباء اور دیگر ہزاروں بیگناہوں کے ناحق خون سے انصاف اور قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، سزائے موت کے قیدیوں کو بلاتاخیر پھانسی دی جائے، اس حوالے سے کوئی بیروبی و اندرونی دباؤ فیصلہ پر اثرانداز نہ ہونے پائے، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آپریشن ضرب عضب سے ہی ان دہشت گردوں سے چھٹکارا ممکن ہے، آپرشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کر کے پورے ملک پھیلایا جائے اور انتہاء پسند طاقتوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 427660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش