QR CodeQR Code

ملائیشین طیارے کو امریکی نیوی نے مار گرایا تھا، سابق سربراہ فرانسیسی ایئرلائن

23 Dec 2014 19:32

اسلام ٹائمز: مارک ڈوگین کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ طیارے کی تحقیقات کے دوران انہیں ایک خفیہ ادارے کی جانب سے بارہا متنبہ کیا گیا کہ وہ لاپتہ طیارے کی تحقیقات نہ کریں اور وقت کے ساتھ طیارے کا سراغ خود ہی مل جائے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی ایئرلائن کے سابق سربراہ اور مصنف مارک ڈوگین نے دعویٰ کیا ہے کہ بحر ہند میں تعینات امریکی نیوی کو شبہ تھا کہ ملائشین طیارے کو ہائی جیک کر کے نائن الیون طرز کے حملے میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کے باعث امریکی نیوی کی جانب سے طیارے کو ڈیگو گارشیا جزیرے کے قریب حملہ کر کے گرا دیا گیا۔ مارک ڈوگین کا کہنا تھا کہ جزیرے کے مقامی افراد کے مطابق انہوں نے ملائشین طیارے کو نچلی پرواز کرتے دیکھا، جب کہ بعض لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں جزیرے کے قریب سے طیارے میں آگ بجھانے والا ایک آلہ بھی ملا۔ مارک ڈوگین کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ طیارے کی تحقیقات کے دوران انہیں ایک خفیہ ادارے کی جانب سے بارہا متنبہ کیا گیا کہ وہ لاپتہ طیارے کی تحقیقات نہ کریں اور وقت کے ساتھ طیارے کا سراغ خود ہی مل جائے۔ واضح رہے کہ رواں برس 8 مارچ کو ملائیشیا کی پرواز ایم ایچ 370 کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی جس میں 239 افراد سوار تھے جب کہ اس طیارے کا آج تک سراغ نہیں مل سکا۔


خبر کا کوڈ: 427668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427668/ملائیشین-طیارے-کو-امریکی-نیوی-نے-مار-گرایا-تھا-سابق-سربراہ-فرانسیسی-ایئرلائن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org