QR CodeQR Code

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی ایکش پلان نے ورکنگ گروپ کی 12 تجاویز پر اتفاق کرلیا

23 Dec 2014 22:04

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں کرمنل جسٹس سسٹم کو موثر اور تیز بنانے، ملک میں انٹیلی جنس نظام کو مربوط اور فعال بنانے، انٹیلی جنس معلومات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں فاصلے کم کرنے سمیت بارہ سفارشات پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی ایکش پلان نے ورکنگ گروپ کی بارہ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے، ملٹری کورٹس کے قیام سمیت دیگر سفارشات پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں کرمنل جسٹس سسٹم کو موثر اور تیز بنانے، ملک میں انٹیلی جنس نظام کو مربوط اور فعال بنانے، انٹیلی جنس معلومات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں فاصلے کم کرنے سمیت بارہ سفارشات پر اتفاق کر لیا گیا ہے، ورکنگ گروپ نے سفارش کی ہے کہ نیکٹا انتہائی مطلوب دہشتگردو ں کی فہرست مرتب کرے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اجلاس میں وقفہ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے باعث کیا گیا، ورکنگ گروپ کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کو اکیس سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ آئین پاکستان سے ہٹ کرسی سفارش کی حمایت نہیں کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 427719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427719/پارلیمانی-کمیٹی-برائے-قومی-ایکش-پلان-نے-ورکنگ-گروپ-کی-12-تجاویز-پر-اتفاق-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org