QR CodeQR Code

حکومتی اپیل کام کر گئی، پانچوں دہشتگردوں کی پھانسی بحال رکھنے کا حکم جاری

24 Dec 2014 17:13

اسلام ٹائمز: ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ سزائے موت پر ملزمان کو اپیلوں کا مکمل حق دیا گیا ہے، 10 جون 2014ء کو ملزمان کی اپیلیں فوجی عدالت سے خارج ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پانچ دہشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے احکامات کے خلاف حکومتی اپیل منظور کرلی ہے اور دہشت گردوں کی پھانسی بحال رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بینچ کے جسٹس ارشد محمود تبسم نے حکومتی اپیل کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ سزائے موت پر ملزمان کو اپیلوں کا مکمل حق دیا گیا ہے، 10 جون 2014ء کو ملزمان کی اپیلیں فوجی عدالت سے خارج ہوئیں، راولپنڈی بینچ نے پانچ دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے احکامات کے خلاف حکومتی اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے پانچوں دہشت گردوں کی پھانسی بحال رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ لاہورہائیکورٹ نے دو روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے پانچ ملزموں کی سزا پر عملدآمد روک دیا تھا۔ ملزمان میں عمر، احسان، کامران اور زاہد شامل ہیں۔ ملزمان نے چناب پل پر آرمی کیمپ پر حملہ کرکے 7 فوجیوں کو شہید کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 427881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427881/حکومتی-اپیل-کام-کر-گئی-پانچوں-دہشتگردوں-کی-پھانسی-بحال-رکھنے-کا-حکم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org