QR CodeQR Code

عدلیہ دہشت گردوں کی پھانسی کو روک کر دہشت گردوں کو حوصلہ فراہم کر رہی ہے، علامہ اقتدار نقوی

24 Dec 2014 19:18

اسلام ٹائمز: ملتان میں صوبائی تربیتی ورکشاپ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے عدالتی فیصلوں کے بعد صرف شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں پر 3 مقامات پر حملے ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ عدلیہ دہشت گردوں کی پھانسی کو روک کر دہشت گردوں کو حوصلہ فراہم کررہی ہے، تکفیری دہشت گردوں کی پھانسی رکوانے کا مطلب ان خونخوار قاتلوں کا ساتھ دینا ہے، ان کی پھانسی پر فوری عملدرآمد کر کے ان کے وجود سے پاکستان کی سرزمین کو پاک کیا جائے، پارلیمانی جماعتوں اپنی صفوں سے تکفیریوں کی حمایت کرنے والے عناصر نکال باہر کریں، ایسی سیاسی و مذہبی جماعتیں جو طالبان کی کھلم کھلا حمایت کررہی ہیں ان کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں صوبائی تربیتی ورکشاپ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین اساتذہ کا قتل عام کرنے والے سفاک تکفیری درندوں کے حامی اب بھی پاکستان میں آزاد ہیں۔ انصاف میں تاخیر کرکے انصاف کا انکار کرنا عدل نہیں بلکہ ناقابل معافی ظلم ہے، یہ پاکستان کے ہزاروں بے گناہ انسانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، تکفیری دہشت گردوں کی پھانسی رکوانے کا مطلب ان خونخوار قاتلوں کا ساتھ دینا ہے، فرسودہ عدالتی سسٹم عدل و انصاف کو سبوتاژ کر رہی ہے۔ سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے عدالتی فیصلوں کے بعد صرف شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں پر 3مقامات پر حملے ہوئے۔ اجلاس میں قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی، سید دلاورعباس زیدی، میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 427901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/427901/عدلیہ-دہشت-گردوں-کی-پھانسی-کو-روک-کر-حوصلہ-فراہم-رہی-ہے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org