QR CodeQR Code

مذہبی جماعتوں کے غیر انتخابی اتحاد کیلئے رابطے شروع کر دیئے،قاضی حسین

3 Nov 2010 20:55

اسلام ٹائمز:سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے غیر انتخابی اتحاد کیلئے علما و مشائخ کے علاوہ ایم ایم اے سے باہر کے لیڈروں سے بھی رابطے کیے گئے ہیں


 تخت بھائی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ وہ مذہبی جماعتوں کا غیر انتخابی اتحاد بنا رہے ہیں،جس کیلئے انہوں نے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔تخت بھائی میں کارکنوں سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک فریق حکومت میں ہو اور دوسرا فریق حکومت کے خلاف تحریک چلا رہا ہو تو ایم ایم اے کیسے بحال ہو گی،تاہم ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے ساتھ آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔متحدہ مسلم لیگ میں چھوٹے دھڑے شامل ہیں جو کچھ نہیں کر سکتے،قاضی حسین احمد نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے غیر انتخابی اتحاد کیلئے علما و مشائخ کے علاوہ ایم ایم اے سے باہر کے لیڈروں سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 42792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/42792/مذہبی-جماعتوں-کے-غیر-انتخابی-اتحاد-کیلئے-رابطے-شروع-کر-دیئے-قاضی-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org