0
Thursday 25 Dec 2014 00:04
ایس یو سی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس 27، 28 دسمبر کو ہو گا

ملکی استحکام اور امہ کی سربلندی کیلئے اتحاد ضروری ہے، علامہ عارف واحدی

ملکی استحکام اور امہ کی سربلندی کیلئے اتحاد ضروری ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے  27/28دسمبر 2014ء بروز ہفتہ اتوار کو بمقام مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات سمیت امن و امان، ٹارگٹ کلنگ، زائرین کے مسائل (آمد و رفت کوئٹہ،تفتان)، انتخابات گلگت بلتستان 2015ء، صوبائی علاقائی سیاسی رپورٹس، سیاسی لائحہ عمل، تنظیمی امور سمیت متفرق امور پر جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ دہشتگردوں اور شرپسندوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشگردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں۔ دہشتگردی پھیلانے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں، ملکی استحکام اور امہ کی سربلندی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ان کا امن و آشتی کے مذہب سے کوئی تعلق ہے انہوں نے کہاکہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کا درس دیا اور ہم اسی سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں کیونکہ ملک کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کیلئے اتحاد اُمت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی اور انتہاء پسندی پھیلانے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ ملک و ملت کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور شہداء کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔
خبر کا کوڈ : 427961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش