0
Thursday 25 Dec 2014 00:47

ڈی آئی خان، بس کے حادثے میں مسجد میں موجود چار نمازی زخمی

ڈی آئی خان، بس کے حادثے میں مسجد میں موجود چار نمازی زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عجیب نوعیت کا ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے، مگر مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے چار نمازی زخمی ہو گئے۔ راولپنڈی سے کراچی جانیوالی مسافر بس ڈی آئی خان کی حدود میں ڈھکی موڑ کے قریب بے قابو ہو کر مسجد میں جا گھسی۔ حادثے کی وجہ سے مسجد کی خستہ دیواروں کو نقصان پہنچا، جبکہ مسجد میں موجود چار نمازی زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا،جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 427974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش