0
Thursday 25 Dec 2014 19:50

پشاور کے واقعہ نے پوری انسانسیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، سراج الحق

پشاور کے واقعہ نے پوری انسانسیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور بعض دیگر سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں نہیں تھیں لیکن ملک کی سیکورٹی کو درپیش سنگین حالات کے پیش نظر دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت کی درخواست پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے مجبوراً محدود مدت کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ حالانکہ سیاسی جماعتوں کے لئے فوجی عدالتوں کی حمایت کرنا انتہائی مشکل فیصلہ تھا۔ تاہم حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں پیش کیے جانے والے ملزموں کو صفائی کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا اور حکومت جو بھی اقدام کریگی وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کریگی۔ پشاور کے واقعہ نے پوری انسانسیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پشاور کے شہید بچوں کی لہو کی خوشبو آج بھی محسوس کر رہے ہیں۔ پشاور کی ہر گلی ماتم کدہ بن گیا ہے۔ اللہ تعالی کرے کہ معصوم بچوں کی قربانی کا نتیجہ پُرامن پاکستان کی صورت میں ظاہر ہو۔ دعا ہے کہ سانحہ پشاور جیسا کوئی سانحہ دوبارہ رونما نہ ہو اور یہ اپنی نوعیت کا آخری واقعہ ثابت ہو۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل منصورہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سیاسی جرگے کے دیگر ارکان رحمان ملک، حاصل بزنجو، نجم الدین خان اور سردار بنگلزئی، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر، صابر حسین اعوان اور بحراللہ خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ آرمی پبلک سکول کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ہماری رائے تھی کہ اگر ملک کی سول عدالتوں کو تمام تر سہولیات، ضروری سیکورٹی اور ججوں کی تعداد میں مطلوبہ اضافہ کرکے مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس کا قیام کوئی آئیڈیل صورتحال نہیں لیکن جماعت اسلامی سمیت ملک کی سیاسی جماعتوں نے حالات کی سنگینی کے پیش نظر وزیر اعظم کی درخواست پر ملٹری کورٹس کے قیام کو تسلیم کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ سانحہ پشاور پر ہر پاکستانی غمزدہ اور افسردہ ہے۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ 2015 پاکستان میں امن کا سال ثابت ہوگا اور انشاء اللہ تعالی ہم سب مل کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کے وژن کے مطابق ایک اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست بنائیںگے جہاں اقلیتوں سمیت ملک کے ہر شہری کو امن اور انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے شہریوں نے دہشت گردی کیخلا ف مسلسل قربانیاں دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پشاور بہادروں کا شہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 428136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش