0
Friday 26 Dec 2014 10:55

پنجاب پوليس ميں کنٹريکٹ پر بھرتی 2 ہزار 700 ريٹائرڈ فوجی فارغ

پنجاب پوليس ميں کنٹريکٹ پر بھرتی 2 ہزار 700 ريٹائرڈ فوجی فارغ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں احتجاجی دھرنوں کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داریاں نبھانے والے پولیس اہلکارو لاہور میں نوکریاں بچانے کے لیے احتجاجی دھرنے دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پوليس ميں 2 برس قبل کنٹريکٹ پر بھرتی کئے گئے 2 ہزار 700 ريٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فارغ کئے گئے پولیس اہلکار لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2012 میں انہیں کنٹریکٹ پر پولیس میں بھرتی کیا تھا، تاہم اب صوبائی حکومت نے مدت ملازمت میں توسیع کے بجائے انہیں فارغ کر دیا ہے۔ احتجاج کے دوران سی سی پی لاہور نے اہلکاروں کو مذاکرات کا پیغام بھجوایا تاہم انہوں نے ملازمت پر بحالی تک کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ہی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ فوج کاؤنٹرٹیررازم سمیت ریپڈ رسپانس فورس کا بھی کام انجام دے رہی ہے، تاہم دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 428197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش