0
Friday 26 Dec 2014 11:05

ملک میں پھیلی ہوئی 40 لاکھ غیر مصدقہ موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں پھیلی ہوئی 40 لاکھ غیر مصدقہ موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے سدباب کے لئے حکومت نے 40 لاکھ غیر مصدقہ موبائل سموں کو مستقل بند کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ایسی موبائل فون سموں کو سیکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ماہ سے غیر استعمال شدہ سمیں بلاک کر دی جائیں گی۔ بند ہونے والی سمز بائیو میٹرک تصدیق کے بعد دوبارہ نکلوائی جا سکیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل آپریٹرز سے غیر مصدقہ سموں کے اعدادوشمار طلب کر لئے ہیں، جب کہ موبائل آپریٹرز کو سمیں بند کرنے کا طریقہ کار بتانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں 40 لاکھ غیر تصدیق شدہ سمیں موجود ہیں جن میں سے مسلسل استعمال نہ ہونے کے باعث اکثر سموں کی تصدیق بھی ممکن نہیں اور صارف کو صرف بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہی شناخت ظاہر کرنا ہو گی۔ حکومت نے دہشت گردی کے واقعات میں موبائل فون سموں کے استعمال کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں تمام موبائل فون سمیں رجسٹرڈ کی جائیں۔ آئندہ کسی بھی صارف کو سم جاری کرنے سے پہلے اس کے انگوٹھوں کے نشانات لئے جائیں گے جس کی نادرا سے تصدیق کے بعد ہی سم کارڈ جاری ہو گا۔ غیر مصدقہ نشان انگوٹھا والے صارفین کی سم بلاک کر دی جائے گی۔ موبائل آپریٹرز کمپنیوں نے پہلے تو حکومت کی ساتھ تعاون سے انکار کر دیا تھا لیکن سانحہ پشاور کے بعد تمام موبائل آپریٹرز نے حکومت کیساتھ ہم قسم کے تعاون کا عندیہ دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 428198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش