0
Friday 26 Dec 2014 12:07

کراچی کی 11 حساس یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم مکمل، کمشنر کا اظہار اطمینان

کراچی کی 11 حساس یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم مکمل، کمشنر کا اظہار اطمینان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی 11 حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم مکمل کرلی گئی ہے، جس کی رپورٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں مہم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی 11 حساس یونین کونسلوں میں 2 لاکھ 65 ہزار 928 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ جو بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں، انھیں قطرے پلانے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔ کمشنر کراچی نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پولیو ٹیموں نے اپنے فرائض انجام دیئے، بچوں کو قطرے پلانے کا مقصد قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، شہر و ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بچوں کے مستقبل کا سوال ہے، اس لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ کمشنر کراچی نے ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کو ہدایت کی کہ مہم کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کی جائے، اور ہر بچہ کو قطرے پلانے کا کام زیادہ منظم اور مربوط طور پر عالمی ادارہ صحت، یونیسیف کی مشاورت، شرکت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

خبر کا کوڈ : 428203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش