QR CodeQR Code

انسداد دہشتگردی کا ایکشن پلان پر علمدرآمد، وزیر اعظم نے آج مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

26 Dec 2014 13:32

اسلام ٹائمز: وزیر اعظم نے معاملے پر قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی، جس کے بعد پلان آف ایکشن کے متعلق غور کے لئے وزیر اعظم نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد دہشتگردی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت کے لئے آج اہم اجلاس بلا لیا گیا ہے، گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کی اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا گیا تھا۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان کے بیس نکاتی ایجنڈے پر جلد سے جلد عملدرآمد کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے معاملے پر قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی، جس کے بعد پلان آف ایکشن کے متعلق غور کے لئے وزیر اعظم نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 428223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428223/انسداد-دہشتگردی-کا-ایکشن-پلان-پر-علمدرا-مد-وزیر-اعظم-نے-ا-ج-مشاورتی-اجلاس-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org