0
Friday 26 Dec 2014 13:59

دہشتگردی کیخلاف سیاسی و مذہبی جماعتیں، حکومتی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، میاں افتخار

دہشتگردی کیخلاف سیاسی و مذہبی جماعتیں، حکومتی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، میاں افتخار
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک میں قومی یکجہتی کا سہرا وزیر اعظم نواز شریف کے سر ہے۔ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتیں، حکومتی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، اس قومی یک جہتی کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ یکجہتی برقرار رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 428235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش