QR CodeQR Code

پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ ہاوس میں واپس آنے کا فیصلہ کرلیا

26 Dec 2014 14:33

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، جلد ہی جوڈیشل کمیشن پر اتفاق رائے ہوجائے گا اور جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے واپس پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے، حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر اتفاق رائے طے پاگیا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، جلد ہی جوڈیشل کمیشن پر اتفاق رائے ہوجائے گا اور جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاوس میں پارلیمانی کل جماعتی کانفرنس میں پارلیمانی رہنماوں نے وزیر اعظم اور عمران خان سے کہا کہ سیاسی اختلاف ختم کرکے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کے اہم مذاکراتی کمیٹی کے رکن نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے سامنے کہا کہ کچھ لوگوں نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ سے باہر بھیجنے کی بہت کوشش کی لیکن ہم نے انہیں جھپی ڈال لی، جس پر مخدوم شاہ محمود قریشی مسکرائے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی جلد پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گی، مخدوم شاہ محمود قریشی نے جہاں تقریر کا تسلسل توڑا تھا وہیں اسمبلی میں دوبارہ تقریر کریں گے جس پر مخدوم شاہ محمود ذومعنی میں مسکرائے۔


خبر کا کوڈ: 428247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428247/پاکستان-تحریک-انصاف-نے-پارلیمنٹ-ہاوس-میں-واپس-آنے-کا-فیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org