0
Friday 26 Dec 2014 17:01

لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کا گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ

لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کا گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لال مسجد شہداء فاونڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر انھیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ احتشام کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو گرفتار کرے پھر ہم سوچیں گے کہ مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری دینی ہے یا نہیں۔ یاد رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک سکول میں طالبان کی دہشت گردی اور معصوم جانوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے مولانا عبدالعزیز نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ وہ نہ تو اس واقعے کی مذمت کریں گے اور نہ انھیں شہید کہیں گے۔ مولانا کے اس بیان کے بعد سول سوسائٹی کے اراکین نے ان کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا اور دو دن تک مظاہرین لال مسجد کے باہر جمع رہے جس کے دوران مولانا عبدالعزیز کی جانب سے انھیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔ نتیجتاً دونوں پارٹیوں (مولانا عبدالعزیز اور سول سوسائٹی اراکین) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 428296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش