QR CodeQR Code

آئی ایس او 12 تا 17 ربیع الاول، ہفتہ وحدت کے طور پر منائیگی، محمد علی

26 Dec 2014 17:00

اسلام ٹائمز: مرکزی کابینہ اجلاس کے بعد آئی ایس او کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ملت بھر میں وحدت کانفرنسز، سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں مرکزی رہنماء شرکت کریںگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی صدر تہور حیدری کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے اہم فیصلہ جات ہوئے۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ امسال بھی ماضی کی طرح پاکستان بھر میں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے نام سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں وحدت کانفرنسس سیمینار منعقد کیئے جائیں گے۔ جس میں آئی ایس او کے مرکزی رہنماء شرکت کریںگے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں آئی ایس او کے مرکزی ترجمان محمدعلی نے کہاہ ہے کہ کسی قوم معاشرہ، دین یا تنظیم کے افراد کی ترقی و کمال اتحاد، وحدت میں مضمر ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے اتحاد وحدت کو فروغ دینا ہو گا۔ پاکستان میں شیعہ اور سنی کی کوئی لڑائی نہیں ہے۔ اتحاد وحدت سے سازشی عناصر کو شکست فاش سے دوچار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا آئی ایس او برسوں سے ہفتہ وحدت مناتی چلی آرہی ہے۔ ہفتہ وحدت مسلمانوں کیلئے نعمت سے کم نہیں۔ طاغوت بھی اس سے خوفزدہ ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آئی ایس او نے امام خمینی کے حکم کے مطابق ہفتہ وحدت سے اتحاد و حدت کو فروغ دیا ہے، کیونکہ عالم اسلام کی مشکلات کا حل وحدت میں پوشیدہ ہے۔ ہفتہ وحدت کی تشیری مہم کا ملک بھر میں آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ وحدت اسلامی کے حوالے سے مرکزی صدر کا پیغام بھی تمام ڈویژن میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 428297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428297/ا-ئی-ایس-او-12-17-ربیع-الاول-ہفتہ-وحدت-کے-طور-پر-منائیگی-محمد-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org