0
Friday 26 Dec 2014 17:38

دو ہفتے گزرنے کے باوجود گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ طے نہ ہو سکا

دو ہفتے گزرنے کے باوجود گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ طے نہ ہو سکا
اسلام ٹائمز۔ دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ طے نہ ہو سکا ہے جس کے باعث عوام اضطراب کا شکار ہے اور وزیر بننے کے لئے تگ و دود کرنے والے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کے باعث امیداورں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور درجن بھر افراد اس آس میں بیٹھے ہیں کہ کب ان کی قسمت جاگ اٹھیں۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں میں 4 صحافی بھی شامل ہیں جو نگراں کابینہ میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ حلقوں پر بھی دباؤ زیادہ ہیں تاہم اعلٰی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نگراں کابینہ میرٹ کی بنیاد پر تشکیل دی جائے گی اور کابینہ میں صرف ان لوگوں کو شامل کیا جائے گا جو انتخابی عمل کو شفاف طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے معاؤن ثابت ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلٰی نے پہلے صرف تین افراد پر مشتمل کابینہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کے باعث اس میں نظر ثانی کا امکان ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ کی تشکیل جنوری کے دوسرے ہفتے میں مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے لئے سمری وزیراعظم کو بھج دی گئی ہے اور وزیراعظم کے حتمی منظوری کے بعد ہی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیاجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 428300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش