QR CodeQR Code

بوکو حرام نے جنت کا وعدہ کرکے لڑکی کو خودکش بنادیا

26 Dec 2014 18:14

اسلام ٹائمز: نائیجیریا میں پولیس کے پاس پہنچنے والی ایک خودکش حملہ آور لڑکی نے بتایا کہ ہم دو لڑکیوں کو بوکو ھرام کے دہشتگردوں نے اغوا کیا اور پھر جنت کا وعدہ کرکے خودکش حملے کیلئے تیار کیا، ساتھی لڑکی نے خود کو اڑا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد تنظیم بوکو حرام نے لڑکیوں کو خودکش حملوں پر راضی کرنے کیلئے ان سے جنت کا وعدہ کیا۔ نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام نے دو لڑکیوں کو اغوا کیا جن میں سے ایک لڑکی پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ بوکو حرام کے ہاتھوں اغوا ہونیوالی 13 سالہ لڑکی نے بتایا کہ جنگجووں نے اسے کہا تھا، کہ اگر وہ جنت میں جانا چاہتی ہے، تو خودکش حملہ آور بن جائے۔ تاہم انکار پر جنگجووں نے زبردستی اسکے جسم سے خودکش جیکٹ باندھ دی، اور اسے دیگر 2 لڑکیوں کیساتھ حملے کیلئے بھیج دیا۔ دونوں لڑکیوں میں سے ایک نے ہجوم میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا، تاہم مذکورہ لڑکی نے اپنی جیکٹ اتار کر پھینک دی اور پولیس حکام کو سب کچھ بتا دیا۔


خبر کا کوڈ: 428303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428303/بوکو-حرام-نے-جنت-کا-وعدہ-کرکے-لڑکی-کو-خودکش-بنادیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org