QR CodeQR Code

پاکستانی نژاد طالبہ عائشہ میمن نے 160 ملکوں کے طلباکو پچھاڑ ڈالا

26 Dec 2014 18:47

اسلام ٹائمز: دبئی میں ہونے والے کیمبرج کے آئی جی سی امتحان میں ایک سو ساٹھ ملکوں کے دس ہزار طلبا کو پچھاڑ کر ملک کا نام روشن کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی طالبہ عائشہ میمن نے 160 ملکوں کے دس ہزار طلبا کو امتحان میں شکست دیکر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ دبئی میں ہونے والے کیمبرج کے آئی جی سی امتحان میں دس ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی، مگر عائشہ میمن کی ذہانت کے سامنے سب ہار گئے۔ عائشہ میمن تین سال قبل والدین کے ساتھ دبئی میں منتقل ہوئی تھی۔ اپنی محنت کے بل بوتے پر انہوں نے کیمبرج کے آئی جی سی امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام بلند کردیا۔


خبر کا کوڈ: 428312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428312/پاکستانی-نژاد-طالبہ-عائشہ-میمن-نے-160-ملکوں-کے-طلباکو-پچھاڑ-ڈالا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org