QR CodeQR Code

راولپنڈی، پھل توڑنے پر دس سالہ بچہ قتل

26 Dec 2014 20:01

اسلام ٹائمز: نواحی علاقے ڈھوک گجرا میں میں باغ سے دس سالہ بچہ یاسین پھل توڑ رہا تھا کہ باغ کی دیکھ بھال کرنے والے اویس نے سر پر ڈنڈے مار کے بچے کو قتل کرڈالا، مقدمہ درج، مجرم فرار ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ باغ سے پھل توڑنے کی پاداش میں مالی نے دس سالہ بچے کو سر پر ڈنڈے مار مار کے قتل کر ڈالا۔ راولپنڈی کے نواحی علاقے ڈھوک گجرا میں پیش آنے والے اس واقعہ پر علاقہ مکینوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ دس سالہ بچے یاسین نے باغ میں سے گزرتے ہوئے کینو کے درخت سے ایک کینو توڑا، مگر اس دوران باغ کی دیکھ بھال کرنے والا اویس نامی شخص موقع پر پہنچ گیا۔ جس نے بچے کے سر پر ڈنڈے مار مار کر اسے قتل کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، مگر اویس نامی شخص فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 428325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428325/راولپنڈی-پھل-توڑنے-پر-دس-سالہ-بچہ-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org