0
Friday 26 Dec 2014 20:11

تعلیمی اداروں اور ائیرپورٹس کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

تعلیمی اداروں اور ائیرپورٹس کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے صوبے میں موجود تعلیمی اداروں اور ایئر پورٹس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلٰی کی سربراہی میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں پولیس کے علاوہ وزارت داخلہ کے حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب میں شہابز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں اور ایئر پورٹس کی سکیورٹی کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدآمد ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ اہم عمارتوں کی مانیٹرنگ کا نظام سخت کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 428328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش