QR CodeQR Code

دہشت گردی سے جڑے مدارس کی نشاندہی کی جائے، طاہر اشرفی

26 Dec 2014 21:03

اسلام ٹائمز: پاکستان علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج 73 ہزار مساجد میں نماز جمعہ کے بعد دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ کی آڑ میں مدارس اور مساجد کے خلاف مذموم پراپیگنڈا بند کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی سے جڑے مدارس کی نشاندہی کی جائے اور وزیر داخلہ نے جن مدارس اور مساجد میں دہشت گردی کی بات کی ہے انہیں منظر عام پر لایا جائے۔ جامعہ مسجد صدیق اکبر جوہر ٹاؤن لاہور میں خطبہ جمعہ المبارک کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 73 ہزار مساجد میں نماز جمعہ کے بعد دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ کی آڑ میں مدارس اور مساجد کے خلاف مذموم پراپیگنڈا بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہب کے نام پر معصوم شہریوں کا گلا کاٹنے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 428333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428333/دہشت-گردی-سے-جڑے-مدارس-کی-نشاندہی-جائے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org