0
Friday 26 Dec 2014 20:46
حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے

ہنزہ کے لوگ داعش کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں، زاہد خان

خیبر پختونخوا میں کالعدم تنظیمیں کام کر رہی ہیں
ہنزہ کے لوگ داعش کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں، زاہد خان
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ ميں سانحہ پشاور پر بحث کے دوران اے این پی کے سینیٹر زاہد خان حکومت پر برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر داخلہ اب بھی ایوان بالا سے مفرور ہے، خیبر پختونخوا میں کالعدم تنظیمیں کام کر رہی ہیں، ہنزہ کے لوگ داعش کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں حکومت بتائے سمیع الحق، حمید گل اور حافظ سعید کو اب تک کيوں نہيں بلایا گیا، دہشتگردوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے بارے میں بتایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 428337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش