0
Saturday 27 Dec 2014 13:26

حاجی اکبر تابان کو گلگت بلتستان کا گورنر بنایا جائے، حاجی نذیر احمد

حاجی اکبر تابان کو گلگت بلتستان کا گورنر بنایا جائے، حاجی نذیر احمد
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) شگر کے سینئر رہنماء حاجی نذیر احمد نے مطالبہ کیا کہ حاجی اکبر تابان کو فوری طور پر گلگت بلتستان کا گورنر بنایا جائے۔ وہ ایک عوام دوست، ایماندار اور غریب پرور رہنماء ہے۔ تابان نے برے وقتوں میں پارٹی کو سہارا دیا اور ان کی پارٹی کیلئے درینہ خدمات ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جس طرح مہدی شاہ کو پارٹی کیلئے درینہ وفاداری اور خدمات کی وجہ سے صوبے میں اکثریت کے نہ چاہنے کے باوجود وزیراعلٰی کے منصب پر فائز کیا گیا اسی طرح حاجی اکبر تابان کی پارٹی کیلئے وفاداری اور خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ لہٰذا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنوں اور رہنمائوں کا مطالبہ ہے کہ پارٹی خدمات اور وفاداری کے صلے میں حاجی اکبر تابان کو گلگت بلتستان کا گورنر مقررکیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 428385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش