0
Saturday 27 Dec 2014 13:16

دیر بالا، اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

دیر بالا، اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ دیر بالا کے نواحی علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے آنے والی پولیس پارٹی پر ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نہاگ درہ کے علاقہ بانڈئی میں اشتہاری ملزم ظفر کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایک گھر میں چھاپہ مارا، جس پر ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر تھانہ جاگام سراج موقع پر ہی جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے، ملزم ظفر کو گرفتار کرلیاگیا ہے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم ظفر پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
خبر کا کوڈ : 428461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش