0
Thursday 4 Nov 2010 11:34

مغربی تہذیب اپنی نابودی کے قریب ہے، ترک وزیر خارجہ

مغربی تہذیب اپنی نابودی کے قریب ہے، ترک وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اوغلو نے کہا ہے کہ مغربی تہذیب بہت جلد نابود ہونے والی ہے کیونکہ اس نے اپنے دروازے دنیا میں موجود دوسری تہذیبوں پر بند کر لئے ہیں اور من مانی کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب و تمدن دورہ عثمانی کی طرح اپنی طاقت کو ہمیشگی تصور کر رہی ہے، یہ سوچ اسکے زوال کا باعث بنے گی۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک نظام کی نابودی کیلئے یہی کافی ہے کہ وہ دوسری ثقافتوں سے اپنا رابطہ ختم کر لے۔ احمد داود اوغلو نے کہا کہ اگر مغربی تہذیب نے خود کو دنیا میں موجود دوسری تہذیبوں کے ساتھ ہم آہنگ نہ کیا تو بہت جلد صفحہ ھستی سے مٹ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 42851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش