QR CodeQR Code

انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والا مسافر طیارہ لاپتہ

28 Dec 2014 10:04

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر سورابیا سے سنگاپور جانے کے لئے نجی کمپنی ایئرایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 نے اڑان بھری اور ٹیک آف کے 42 منٹ بعد پرواز کا رابطہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے کنڑول ٹاور سے اچانک منقطع ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 161 مسافر سوار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والا مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر سورابیا سے سنگاپور جانے کے لئے نجی کمپنی ایئرایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 نے اڑان بھری اور ٹیک آف کے 42 منٹ بعد پرواز کا رابطہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے کنڑول ٹاور سے اچانک منقطع ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 161 مسافر سوار ہیں۔ طیارے میں موجود 149 افراد کا تعلق انڈونیشیا، 3 کا کورین، ایک کا برطانیہ اور ایک کا تعلق سنگاپور سے ہے۔ انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا پتہ لگانے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں ملائشیا کا طیارہ لاپتہ ہوا تھا جس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے جب کہ ملائشیا کے ہی ایک اور طیارے کو یوکرین میں تباہ کر دیا گیا تھا جس میں 150 سے زائد مسافر موجود تھے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ طیارے کو یوکرین کے باغیوں نے تباہ کیا یا پھر امریکا کے اتحادیوں نے اسے میزائل مار کر گرایا۔


خبر کا کوڈ: 428650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428650/انڈونیشیا-سے-سنگاپور-جانے-والا-مسافر-طیارہ-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org